پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے شاہین آفریدی کو
کپتانی کی پیشکش کردی،نجم سیٹھی نے یہ پیشکش شاہین آفریدی کو فون کرکے کی
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی کپتانی کےلیے تیار ہیں اور سیریز میں بابراعظم کے آرام کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شاہین آفریدی نے کپتان بننے کے لیے نجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دے دیا، پی سی بی نے ابھی تک بابراعظم کو آرام کرانےکا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم کے اسکواڈ میں شامل ہونےکا امکان ہے اور شاہین آفریدی سےکپتانی سےمتعلق رابطہ صرف افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشیدکل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا لاہور میں اعلان کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے شاہین آفریدی کو کپتانی کی پیشکش کردی،نجم سیٹھی نے یہ پیشکش شاہین آفریدی کو فون کرکے کی