پشاور زلمی کے نئے کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے
خلاف میچ میں ایک اور بڑا اعزا ز اپنے نام کرلیا ہے ۔ ای ایس پی این کے ریکارڈ کے مطابق بابراعظم ٹی ٹونٹی
میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والوں کی لسٹ میں اس وقت دوسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں ۔
کل کے میچ میں بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے خلاف میچ میں اوپنر نوجوان صائم ایوب کیساتھ ملکی 162 رنز کی
دھوندار اننگز کھیلی ۔ اور انھوں نے اس میچ میں ٹی 20 کرکٹ میں اپنی آٹھویں سینچری اسکور کی ہے ۔ بابراعظم ٹی ٹونٹی میں 8 سینچریاں بنانے کے بعد ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ اور مائیکل کنگز کیساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ان 4 انٹرنیشنل کرکٹرز سے بھی زیادہ ٹی 20 سینچریاں کرس گیل کی ہیں ، جنھوں نے اپنی ٹی ٹونٹی کیرئیر میں تقریباً 22 سینچریاں بنا رکھی ہیں ۔ مگر پشاور زلمی کے بابراعظم کی تو یہ پی ایس ایل میں پہلی سینچری ہے ۔ انھوں نے 20 نصف سینچریوں کے بعد ہی یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔
آج کے دن پی ایس ایل کا 26 واں میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ شام 7 بجے شروع ہوجائے گا ۔ یہ دونوں ٹیمیں تقریباً پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں تبھی آج کی شکست سے کسی بھی ٹیم پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔ مگر شائقین کرکٹ کو ایک تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ضرور مل جائے گا ۔