سورۃ مائدہ کی آیت نمبر114 پڑھنے سے ہر مشکل حل اور تمام پریشانیاں ختم ہو جاتیں ہیں۔عمل کا طریقہ: تین مرتبہ درود
شریف گیارہ مرتبہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114 پھر تین مرتبہ درود شریف اس عمل کو پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک
کر جو بھی دعا مانگی جائے اللہ کے فضل و کرم سے پوری ہوجاتی ہے،ایک دن کچھ یوں ہوا کہ میرا ٹیسٹ تھا اور اس سے
ایک دن پہلے میں کالج نہیں گئی تھی جس کی وجہ سے میں ٹیسٹ سے بے خبر تھی میں نے اسی وقت یہ عمل کیا اور دعا
کی کہ میرا ٹیسٹ آج نہ ہو‘کل ہو ‘دعا مانگی تھی کہ سر نے کہا آج ٹیسٹ نہیں ہوگااور میری دعا قبول ہوئی اور مجھے
ٹیسٹ یاد کرنے کا موقع مل گیاجب بھی مجھ سے کوئی چیز گم ہوجاتی ہے تو میں یہی سورہ مائدہ کی آیت گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں پڑھنے کی دیر ہوتی ہےمجھے میری وہ چیز مل جاتی ہے، اس عمل کو میں نے اپنے امتحانات میں بھی بہت آزمایا اور اللہ کے فضل و کرم سے مجھے بہت فائدہ ہوا، میرا مشکل سے مشکل پیپر آسانی سے حل ہوجاتا ہے۔