Home / کھیل / مشتاق احمد کی شادی کیسے ہوئی؟ سابق کرکٹر کا دلچسپ انکشاف

مشتاق احمد کی شادی کیسے ہوئی؟ سابق کرکٹر کا دلچسپ انکشاف

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ میری شادی سو فیصدوالدین کی مرضی سے ہوئی تھی ۔ ایک انٹرویومیں جب سابق

ٹیسٹ کرکٹرز سے پوچھا گیا کہ کتنے فیصد لوگ والدین کی پسند اور کتنے فیصد اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں؟قومی ٹیم کے

سابق کپتان انضمام الحق نے دوران شو بتایا کہ ان کی شادی 100 فیصد والدین کی مرضی سے ہوئی تھی۔اس موقع پر مشتاق احمد نے

کہا کہ میں نے پسند کی شادی کی لیکن اس میں والدین کی مرضی بھی شامل تھی۔سابق لیگ اسپنر نے بتایا کہ میری اہلیہ سے شادی سے پہلے

ملاقات کی کہانی بھی بہت ہی دلچسپ ہے، ہم لوگ ایک عشائیے پر گئے ہوئے تھے، وقار یونس اور عاقب جاوید بھی میرے ساتھ تھے تو ایک خاتون

ان سے آٹو گراف لے رہی تھیں۔مشتاق احمد نے بتایا کہ میں نے ان خاتون سے کہا کہ میں بھی تو کھلاڑی ہوں، آپ میرا آٹو گراف بھی تو لیں تو بس یہیں سے ہمارے درمیان دوستی کا آغاز ہوا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔مشتاق احمد نے بتایاکہ پاکستان میں 45 فیصد افراد والدین کی مرضی سے شادی کرتے ہیں اور 55 فیصد پسند کی شادی کرتے ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com