Home / کھیل / بھارت ،زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا امکان

بھارت ،زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا امکان

بھارت کے شہر احمد آباد میں زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے۔ میلبرن

کرکٹ گرانڈ میں 2013-14 کی ایشیز سیریز کے دوران 91 ہزار 112 تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا ریکارڈ قائم ہوا تھا

تاہم اب یہ ریکارڈ احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ٹوٹنے کا امکان ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اوربھارت کے

درمیان چوتھا ٹیسٹ 9 مارچ سے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا، احمد آباد کا یہ اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ وینیو ہے۔احمد آباد کے نریندرا

مودی اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم کہاجارہا ہے کہ احمد آباد ٹیسٹ میچ میں 1 لاکھ سے زائد افراد کے دیکھنے کا امکان

ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی فینز بڑی تعداد میں احمد آباد پہنچ رہے ہیں جس کے پیش نظر تجزیہ نگاروں نے پیش گوئی کی کہ میلبرن کرکٹ گرانڈ کا ریکارڈ کئی ہزار کے فرق سے ٹوٹ جائے گا۔واضح رہے کہ4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو 2 ایک سے برتری حاصل ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com