Home / کھیل / رونالڈو نے زلزلے سے متاثرہ شامی بچے کی مراد پوری کردی

رونالڈو نے زلزلے سے متاثرہ شامی بچے کی مراد پوری کردی

شام اور ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شامی بچے کا اپنے ہیرو کرسٹیانو رونالڈو

سے ملاقات کا خواب پورا ہوگیا۔سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں کرسٹیانو رونالڈ نے ننھے مداح سے پرجوش

انداز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مداح نبیل بہت خوش اور پرجوش نظر ایا۔رونالڈو نے بھی زلزلے سے

متاثرہ شامی لڑکے سے ملاقات میں خوشی کا اظہار کیا اور نیبل کو سینے سے لگایا۔ اس موقع فٹبال اسٹار نے نبیل کے دوست سے بھی

ہاتھ ملایا۔شامی بچہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی دعوت پر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کرنے کے لیے گزشتہ دنوں اپنی والدہ کے

ہمراہ ریاض پہنچا تھا۔یاد رہے کہ چھ فروری کو جب شام اورترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہزاروں افراد جان
سے گئے اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔امارات کا ایک صحافی امدادی ٹیم کے ہمراہ شام پہنچا تھا۔ بچے نے صحافی سے ملاقات میں کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا یہ ممکن ہے؟۔نبیل کا کہنا تھا کہ سعودی فٹبال کلب النصر کا پرستار ہوں۔ اس کے کھلاڑی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات میرا خواب ہے۔سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے بچے کی معصومانہ خواہش پر ہمدردی کا اظہار کیا۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی دعوت پر نیبل والدہ کے ہمراہ ریاض آیا، جہاں اس کی رونالڈو سے ملاقات ہوئی۔ رونالڈو نے نبیل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com