میں اب تمہارے ساتھ نہیں کھیلوں گا، پی ایس ایل میچ سے پہلے حارث رؤف شاہین شاہ آفریدی سے
ناراض ہو گئے۔ جی ہاں یہ واقعہ گراؤنڈ میں کوئٹہ اور لاہور کے میچ سے قبل دیکھنے کو ملا، اب اس واقعے کی ویڈیو
وائرل ہو چکی ہے جسے دیکھنے کے بعد صارفین پریشان ہو گئے ہیں کہ ان دونوں دوستوں میں ایسا کیا ہو گیا جو بات یہاں تک پہنچ گئی۔
شاہین سے ہاتھ چھڑوا کر حارث غصے میں باہر جانے لگے مگر تھوڑا آگے جا کر ہی خود ہی گراؤنڈ میں گر گئے اور پھر شاہین دیگر
کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر انہیں اٹھا کر واپس لے آئے۔ جس سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں مذاق کر رہے تھے، حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔
یہاں اب آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس وقت یہ سنسنی خیز میچ جاری ہے۔لاہور قلندرز نے پہلے کھلتے ہوئے مقررہ 19 عشاریہ 2 اوورز میں 148 رنز بنائے، شروعات سے ہی لاہور کی بیٹنگ نے کچھ خاص کمال نہ دکھایا۔
اور ایک وقت تو ایسا آیا کہ لاہور کے 50 رنز پر 7 کھلاڑی آؤ ٹ ہو گئے تو سکندر رضا نے 71 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ مزید یہ کہ ابھی کوئٹہ گلیڈیٹرز کی بیٹنگ جا ری ہے۔