Home / اہم خبریں / جانتے ہیں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو دفنانے کیلئے دو قبروں کا انتظام کیوں کیا گیا ہے ؟ 

جانتے ہیں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو دفنانے کیلئے دو قبروں کا انتظام کیوں کیا گیا ہے ؟ 

زلزلے جانتے ہیں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو دفنانے کیلئے دو قبروں کا انتظام کیوں کیا گیا ہے ؟ 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جانتے ہیں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو دفنانے کیلئے دو قبروں کا انتظام کیوں کیا گیا ہے ؟

 وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیرخان کیلئے دو

قبریں تیار کی جا رہیں۔ ان کے اہلخانہ جو فیصلہ کریں گے اس پرعمل ہوگا۔ اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل مسجد اور ایچ ایٹ قبرستان دونوں جگہ پر تدفین کے لیے انتطامات کیے جارہے ہیں۔

تدفین کا حتمی فیصلہ ان کے اہل خانہ وزیراعظم کیساتھ مشاورت سے کریں گے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وزرا اور کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کریں۔ فیصل مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی ہیرو کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ

دفنایا جائے گا۔ جوائنٹ چیف آف سٹاف اور چاروں فورسز کے نمائندے جنازے میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور قائم مقام صدر بھی جنازے میں شرکت کریں گے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ نیول، ائیر فورس اور ٹین کور کے افسران اس جنازہ میں شرکت کریں گے۔ عام عوام کو بھی جنازے میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ کمشنر اسلام آباد، ایف سی اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ عمران خان کے جنازہ میں شرکت کا سیکیورٹی کی وجہ سے نہیں بتا سکتے۔  

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com