کرکٹ قوانین کے محافظ ادارے “میرل بون” کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے لفظ بیٹسمین کو ختم کرتے ہوئے صنفی امتیاز سے پاک لفظ ’بیٹر‘ متعارف کرادیا۔
ایم سی سی کی کمیٹی کی جانب سے منظوری کے فوری بعد یہ لفظ نافذالعمل ہوگیا ہے۔ ایم سی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری
برائے کرکٹ اینڈ آپریشنز جیمی کوکس کا کہنا ہے کہ ایم سی سی یہ سمجھتا ہے کہ کرکٹ سب لوگوں کا کھیل ہے۔
یہ قدم اس جانب اشارہ ہے کہ بدلتے وقت کے ساتھ کرکٹ بھی تبدیل ہو رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایم سی سی سمجھتا ہے کہ لفظ بیٹر ایک نیوٹرل لفظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ درست وقت ہے کہ جب ان تبدیلیوں کو آفیشل طور پر تسلیم کیا جائے۔
کرکٹ کے قوانین کے محافظ کے طور پر آج کے دن ہم اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہیں۔