سورۃ الفاتحہ جیسی سورت دنیا کی کسی کتاب کے اندر نہیں یہ وہ سورت ہے جسے پڑھ کر اگر کسی انسان کو
دم کیا جائے اللہ تعالیٰ اسے شفاء عطاء کردیتے ہیں یہ وہ سورت ہے جس کے بارے میں ایک فرشتے نے آکر پیارے حبیب
صلی الله علیه وسلم سے فرمایا تھا کہ اس کے ایک ایک لفظ میں اللہ تعالیٰ نے برکت اور رحمت رکھی ہے جو بندہ اس کو پڑھتا اور اس کے بعد
دعا مانگتا ہےکائنات کا رب اس کے دل کی ہر تمنا پوری فرما دیتا ہے ۔ اس سورت کے پڑھنے والے کا دل سکون سے بھرا
رہتا ہے اس کے گھر سے پریشانیاں دور رہتی ہے ۔ جو بندہ یہ چاہتا ہے کہ وہ جو دعا مانگے فوراً قبول ہوجائے
تواس کو چاہیے کہ سورۃ الفاتحہ کو بار بار سارا دن پڑھتا رہے پڑھنے کے بعد اس کی زبان میں اتنا اثر آجائے کہ وہ جو دعا مانگے اللہ تعالیٰ قبول کرے ۔ سورۃ الفاتحہ کو چلتے پھرتے پڑھتے رہیں ۔سورۃ الفاتحہ کو چلتے پھرتے پڑھتے رہیں اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی ایسی رحمتوں سے نوازے گا کہ آپ سوچ نہیں سکتے ۔آج پکی نیت کریں کے آئندہ صبح کا آغاز سورۃ الفاتحہ سے کیا کریں گے ۔ رات کو سونے سے پہلے بھی زیادہ سے زیادہ سورۃ الفاتحہ پڑھ کر اپنے گھر پر اپنے تمام گھروالوں پر دم کیا کریں گے اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگا کریں گے ۔آپ پڑھنا شروع ہوگئے تو چند دن کے اندر آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر جائیگی ۔اتوار کے دن جس اکثر لوگ فارغ ہوتے ہیںآج اتنا سورۃ الفاتحہ کو پڑھیں اور تمام امت اور اپنے لیے دعا کریں اللہ تعالی آپ کو بہت سی پریشانیوں تکلیفیوں سے نجات عطاء کرے گا۔