Home / weather / پاکستان میں رمضان کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

پاکستان میں رمضان کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 22مارچ 29شعبان کو رمضان المبارک کا

چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی

پیدائش 21 مارچ کیشب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔بیان میں بتایا گیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو

رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا۔یعنی رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچکو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ

کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور ابر آلود ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں

فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا تھا کہ رواں برس ماہ رمضان کا آغاز
23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔یعنی اس سال قوی امکان ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن ہوگا۔

About admin

Check Also

عرب میں رمضان المبارک کا چاند۔۔۔؟ اہم اعلان کر دیا گیا

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com