Home / کھیل / ‘سوکر اُٹھتا ہوں تو 3 گیندوں پر 13 اور 3 رنز یاد آتے ہیں شاداب خان کا محمد نواز سے متعلق اہم انکشاف

‘سوکر اُٹھتا ہوں تو 3 گیندوں پر 13 اور 3 رنز یاد آتے ہیں شاداب خان کا محمد نواز سے متعلق اہم انکشاف

سوکر اْٹھتا ہوں تو 3 گیندوں پر 13 اور 3 رنز یاد آتے ہیں۔برطانوی میڈیا پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان

ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے پاکستان کے ڈرامائی انداز میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے

سمیت ساتھی کرکٹرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ میرا ذاتی خیال ہے کہ دونوں جیتے

ہوئے میچز ہم ہارے تھے اور اتفاق سے نواز کا دونوں ہی میچز کے آخری لمحات میں اہم کردار رہا۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ زمبابوے سے شکست کے بعد نواز میرے پاس آیا اور کہنے لگا میں ان دونوں میچز کو بھولنا چاہتا ہوں لیکن جب بھی

سو کر اْٹھتا ہوں تو مجھے 3 گیندوں پر 13 رنز اور 3 گیندوں پر 3 رنز یاد آتے ہیں جس پر میں (نواز) کہتا ہوں یہ میں نے کیا کر دیا۔فائنل سے متعلق انٹرویو میں شاداب نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پْرجوش ہیں، ہماری طاقت بولنگ اور انگلینڈ کی طاقت بیٹنگ ہے، فائنل بہترین ہوگا۔
شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم نے میچ جیتنے کی کوشش کی تھی، بچپن سے ہم بھی یہی سوچتے تھے کہ ورلڈ کپ نہ جیتیں مگر ہم بھارت کو شکست دیں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب نے 100 فیصد کارکردگی دکھائی مگر ہم اچھا اختتام نہ کر سکے لیکن ہم جانتے تھے کہ ہم بھارتی ٹیم سے بہتر ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com