کرکٹ اب لیگز تک محدود ہو گئی ہے ، لیگز کے اندر پیسے کی ریل پیل نے سب کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دور کر دیا ہے ، اب
ہر کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کی بجائے ، لیگز کو کامیاب کرنے پر لگا ہوا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی لیگز کے اندر کافی
دلچسپی لے رہے ہیں ، اس لئے لیگز زیادہ کامیاب ہو گئی ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کافی عرصہ پہلے پاکستان سپر
لیگ کے نام سے ایک ٹی ٹونٹی لیگ شروع کی تھی ، جو کہ اب ایک بہت بڑا برینڈ بن چکا ہے ، کرکٹ دنیا میں
سب سے بڑی لیگ انڈین پریمیئر لیگ کو سمجھا جاتا ہے ، جس کے اندر دنیا کے تمام کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔
مگر انڈین پریمیئر لیگ نے بھی اب پاکستان سپر لیگ کو کاپی کرنا شروع کر دیا ہے ، پاکستان سپر لیگ نے آغاز سے اپنی ایک الگ پہچان بنائی ، اور اب مکمل طور پر ایک برینڈ بن چکی ہے، پاکستان سپر لیگ کے اندر باؤلنگ کے معیار کو بہت شاندار کرار دیا گیاہے ، جو کسی دوسری لیگ پاس نہیں ہے ، پاکستان سپر لیگ نے اپنے ہیروز کو ٹورنامنٹ کے اندر بلانا شروع کیا۔ جنہوں نے کسی بھی شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہوا ہے، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ پی ایس ایل کے اس ائیڈیا کو انڈین پریمیئر لیگ نے اب کاپی کرنا شروع کردیاہے ، انڈین پریمیئر لیگ میں بھی اب ان لوگوں کو بلایا جا رہا جو کسی بھی شعبے میں اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔۔.