Home / کھیل / قذافی سٹیڈیم میں 3دن پریکٹس کے بعد کیا پلاننگ کی ؟ فخر زمان نے’ راز ‘سے پردہ اٹھا دیا

قذافی سٹیڈیم میں 3دن پریکٹس کے بعد کیا پلاننگ کی ؟ فخر زمان نے’ راز ‘سے پردہ اٹھا دیا

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نےکہا ہے کہ ان کی قذافی اسٹیڈیم میں تین دن کی پریکٹس رنگ لے آئی ہے وہ تین دن

تک پریکٹس کرتے رہے ہیں ، پلاننگ ہماری یہ تھی اگر پاور پلے میں کوئی وکٹ نہ گری تو پھر ٹارگٹ بڑا دے سکتے ہیں ۔

ہمارا پلان کامیاب رہا اور ہم بڑا ٹارگٹ دینے میں بھی کامیاب ہوئے ۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ پلان کے مطابق

اگر 160 سے 170 رنز بن جائیں تو جس قسم کی بائولنگ ہے اس کا دفاع کر سکتے تھے ۔ دوسری جانب ایچ بی ایل پی

ایس ایل میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار پرفارمنس پر لاہور قلندرز نے فخر زمان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ اور آئی فون کا

تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے ٹیم میٹنگ میں فخر زمان کو تحفہ دیا۔ فخر زمان کو آئی فون بھی انعام میں دیا گیا۔ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فخر زمان نے غیر معمولی پرفارمنس سے اپنا حق لیا ہے، فخر زمان کو اس تحفہ کا بہت انتظار تھا،اس طرح کی پرفارمنس جو بھی دے گا، لاہور قلندرز فیملی انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اس موقع پر ثمین رانا کی طرف سے مین آف دی میچ شاہین آفریدی کے لیے بھی کیش پرائز کا اعلان کیا گیا۔ شاہین شاہ افریدی کو اس سے پہلے پلاٹ بھی انعام میں ملا تھا جو انہوں نے نوجوان جلات خان کو دے دیا تھا۔قبل ازیں لاہور قلندرز نے اپنے ہوم گرائونڈ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل8کا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا اور نئی تارخ رقم کر ڈالی۔ایچ پی ایل پی ایس ایل کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور عبد اللہ شفیق کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 242رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com