Home / کھیل / پی ایس ایل 8، بابر اعظم نے اپنی شادی سے متعلق صحافیوں کو جواب دیدیا

پی ایس ایل 8، بابر اعظم نے اپنی شادی سے متعلق صحافیوں کو جواب دیدیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ جب وقت آئے گا شادی بھی ہوجائے گی، وقت کا

انتظار میں بھی کررہا ہوں۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے بابر اعظم سے سوال پوچھا کہ افتخار احمد ہر انٹرویو میں کہتے ہیں کہ

اگر بابر اعظم مجھے چاچا نہ کہتے تو ہر کوئی انہیں چاچا نہ کہتا، آپ نے ان کا نام چاچا کیوں رکھا؟ ۔جس پر بابر اعظم نے

جواب دیا کہ میں نے فیلڈ میں انہیں مذاق میں بولا تھا، اور ماشااللہ کافی مشہو ر بھی ہوگیا۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ بابر اعظم آپ

ٹیم کی کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں کی بھی شادیاں ہورہی ہیں، آپ کے بال سفید ہوتے جارہے ہیں، آپ کا شادی کا کب ارادہ ہے

؟’۔جس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ میرے سفید بال شادی کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی سفید ہیں۔کپتان نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ’ ب وقت آئے گا شادی بھی ہوجائے گی، وقت کا انتظار میں بھی کررہا ہوں، آپ بھی کریں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی حال ہی میں شادی اور نکاح ہو چکے ہیں جن میں آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، بلے باز شان مسعود اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com