شین وارن جیسا عظیم کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتا ہے آسٹریلوی سرزمین پر ایسے کھلاڑی کا پیدا ہونا ناممکن ہے کیونکہ
وہاں پر فاسٹ پپچز تیار ہوتی ہیں اور اتنا بڑا لیجنڈ جس نے پوری دنیا میں اپنا نام کمایا سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں
سب سے زیادہ شکار کرنے والا شین وارن جب کرکٹ کی تاریخ میں پہلا پہلا قدم گراؤنڈ میں رکھا تو کوئی بھی نہیں کہتا کہ اس کی
گھومتی گیندوں سے بڑے بڑے پلیئرز برائن لارا انضمام الحق سچن ٹنڈولکر اور جیک کیلس جیسے کھلاڑی گھبرائیں گے دنیا کے مایہ ناز اسپنر
شین وارن کی اچانک موت نے کرکٹ شائقین کو افسردہ کر دیا ہے جبکہ سابق کھلاڑی ، ماہرین اور کرکٹ سے وابستہ افراد بھی گہرے صدمے
کا اظہار کیا ہے اور اسے دنیا کرکٹ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈ جاوید میانداد نے کہا کہ دنیائےکرکٹ کیلئےشین وارن کا انتقال بڑی خبر ہے شین وارن عبدالقادر کو اپنا استاد مانتے تھے۔سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ شین وارن کیساتھ کرکٹ کھیلنااعزاز کی بات تھی یقین نہیں آرہاشین وارن دنیا سے چلا گیا ہے وہ بہت بڑےکھلاڑی تھے ان کےانتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا شین وارن کی کرکٹ کیلئےبہت خدمات تھیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ شین وارن کی کوالٹی ہی کچھ اور تھی وہ ورلڈکلاس کرکٹر تھےان کا انتقال دنیائےکرکٹ کا بڑا نقصان ہے۔