مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لیے ہیں۔ کشمیر میں حکومت سازی کےلئے بلوائے گئے اجلاس میں بیرسٹر سلطان، سردار تنویر الیاس،خواجہ فاروق اور اظہر صادق نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی جبکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور بھی اجلاس میں
شریک تھے۔اجلاس میں کشمیرکے وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکےناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بیرسٹرسلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ کی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزارت عظمیٰ کا فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے وہ جسے بھی نامزد کریں گے انہیں قبول ہوگا۔