Home / کھیل / سابق چیئرمین پی سی بی وسیم اکرم سے پرانا حساب چُکتا کرنے لگے

سابق چیئرمین پی سی بی وسیم اکرم سے پرانا حساب چُکتا کرنے لگے

رمیز راجا نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے حساب چکتا کرنے کی ٹھان لی۔تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم سابق

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی پالیسیز پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 میں

کراچی کنگز کو مسلسل شکستوں کے بعد انہیں حساب چکتا کرنے کا موقع مل گیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا تھا

کہ اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا کہ سفارشی ہونے کی وجہ سے رمیز صرف سلپ میں فیلڈنگ کرتے تھے۔کنگز کو اس بار ملتان سلطانز نے اپنے ہوم

گراؤنڈ پر زیر کیا، میچ کے دوران جیت کے امکانات دیکھتے ہوئے مسکراتے نظر آنے والے کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم شکست پر مایوس نظر آئے اور

کرسی کو لات ماردی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھیئ وائرل ہوئی۔اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ باہر بیٹھ کر تو آپ کچھ نہیں کرسکتے، آپ نے جو کھلاڑی خود منتخب کیے ان کو سپورٹ بھی کرنا چاہیے،ٹھنڈے دل و دماغ سے معاملات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا ردعمل صرف مایوسی پھیلانے کا سبب ہی بن سکتا ہے جبکہ دیکھنے میں بھی ایسی حرکات اچھی نہیں لگتیں، اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو بہتر ہے کہ عوام کے سامنے نہ آئیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com