Home / کھیل / کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں اخلاقیات سے گرے سوال پر انکوائری مکمل کر لی گئی

کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں اخلاقیات سے گرے سوال پر انکوائری مکمل کر لی گئی

اسلام آباد ( 20فروری 2023ء) کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں اخلاقیات سے گرے سوال پر انکوائری

مکمل کر لی گئی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے احکامات کی روشنی میں معاملے کی انکوائری کی گئی تھی۔ کامسیٹس

یونیورسٹی انتظامیہ نے سارا ملبہ وزیٹنگ لیکچرار پر ڈال دیا۔جامعہ میں کام کرنے والے وزیٹنگ لیکچرار کو نوکری سے برطرف کر

دیا گیا۔انکوائری میں انچارج، کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار اور ریکٹر جامعہ بری الزمہ قرار دئیے گئے۔گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک پرچے

کی تصویر گردش کر رہی تھی جس میں طلباء سے انتہائی شرمناک سوال پوچھ گیا اور اس موضوع پر 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کو کہا گیا۔ایڈیشنل

رجسٹرار نوید احمد خان کے مطابق بی ای ای انگلش کمپوزیشن پیپر میں یہ سوال پوچھنے کے اگلے روز ایک میٹنگ بلائی گئی جس میں فیکلٹی ممبر سے احمقانہ سوال پوچھنے کی وجہ اور مقصد پوچھا گیا۔فیکلٹی ممبر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا اس نے یہ سوال گوگل سے لیا تھا۔ کوئز میں طلبا سے قابلِ اعتراض سوال پوچھنے پر لیکچرار کو برطرف کر دیا گیا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com