میں واپس اپنے ملک بنگلہ دیش جا رہا ہوں ۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں مایاناز آل راؤنڈر شکیب الحسن
کے۔ جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہو اور اس پی ایس ایل میں وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جیسے ہی یہ
خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی شائقین حیران و پریشان ہیں کہ ٹورنامنٹ کے درمیان میں انہیں کیا ہو گیا؟
تو یہاں ہم آپکو بتاتے چلیں کہ اس وقت زلمی کو چھوڑ کر شکیب امریکا چلے گئے ہیں ، ان کی فیملی میں ایک ایمرجنسی ہو گئی
جس کی وجہ سے انہیں یہ فیصلہ کرنا پڑا تاہم وہ اب اگر پشاور زلمی پلے آف کیلئے کولیفائی کرتی ہے تو وہ دوبارہ آ کر اپنی
ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان چھوڑتے وقت ان کا کہنا تھا کہ بہت ہی ضروری معاملہ ہے گھر پر جو میں پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
مگر آپ سب کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، میں واپس آؤں گا اور اپنی ٹیم کو چیپئن بنوانے کی مہم کا حصہ بنوں گا۔ یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے یہاں بہت فینز ہیں، مجھے یہاں کھیلنا بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ واضح رہے کہ اب ان کی جگہ ٹیم میں عضمت اللہ اورکزئی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔