کراچی(این این آئی)کراچی میں موبائل گیم ایک اور کم عمربچی کے مبینہ اغوا کا سبب بن گیا۔شاہ فیصل کالونی
کی 13 سالہ بچی کے والدین نے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کروادیا۔ والدین کے مطابق بچی کا آن لائن گیم لوڈواسٹارگیم پرعبداللہ
نامی لڑکے سے رابطہ ہواتھا۔بچی کے اغوا کامقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔ایف آئی آر کے متن
کے مطابق بچی کا لوڈواسٹارگیم پرعبداللہ سے رابطہ ہوا جس نے اپنے رشتے داروں کی
مدد سے اسے اغوا کرلیا۔پولیس واقعے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔