Home / کھیل / احسان اللہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کراسکتا ہے، عبدالرزاق کا دعویٰ

احسان اللہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کراسکتا ہے، عبدالرزاق کا دعویٰ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا دعویٰ ہے کہ ملتان سلطانز کے تیز گیند باز احسان اللہ

مستقبل میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب گیند بازی کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا

کہ ’جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی تو ہم نے اسے ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا۔ میں نے اسے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں دیکھا تھا

اور اس نے مجھے متاثر کیا۔ اگر ہم اس پر کام کرتے ہیں اور وہ اپنی فٹنس پر کام کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ وہ 160 کلومیٹر

فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتا ہے،دوسری جانب ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے پی ایس ایل کے اگلے میچز میں مزید تیز بولنگ

کرنے کا عزم کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پرفارمنس کوچز کی رہنمائی کی وجہ سے ہے، وکٹ ڈیڈ تھی لیکن تیز بولنگ کرنے والوں کے لیے اس میں مدد تھی،میں نے اپنی پرفارمنس کو اپنے والد اور والدہ کے نام کیا ہے، پی ایس ایل 8میں میرا جو ٹارگٹ تھا وہ پورا ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پسندیدہ وکٹ جیسن رائے کی تھی، وہ دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں،میرے رول ماڈل وقار یونس ہیں، انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میرے ساتھ کام بھی کیا ہے۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میں بچپن سے وقار یونس کو دیکھ رہا ہوں اور پھر ان سے سیکھا بھی ہے۔

میں یوٹیوب پر وقار یونس کی بولنگ دیکھ دیکھ کر سیکھتا رہا ہوں۔احسان اللہ نے کہا کہ میرا تعلق سوات سے ہے اور میں نے ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلنا شروع کی، ماموں کے کہنے پر مردان اکیڈمی میں چلا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولرز کی تلاش کے لیے ہونے والے ٹرائلز میں 145 کی اسپیڈ سے بولنگ کی، انڈر 19 میں آیا اور پھر میں ایک سال غائب ہوگیا میرا کہیں نام نہ آیا۔

احسان اللہ نے کہا کہ لاہور کی پاک لائن اکیڈمی نے مجھے اسپائکس کے ساتھ بولنگ کرنے کا موقع دیا جس سے مجھے فائدہ ہوا، میرے کوچ عبد الرحمان اور میڈیکل اور ٹریننگ اسٹاف نے بہت مدد کی۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میری آج جو اسپیڈ ہے وہ سب ان لوگوں کی وجہ سے ہی ہے، آنے والے میچز میں مزید تیز بولنگ کروں گا۔یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے تیسرے میچ میں احسان اللہ نے 4اوورز میں صرف 12رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا، وہ حالیہ ایونٹ کے صرف 2میچز میں 7وکٹ لے کر سرفہرست ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com