Home / کھیل / ترکیہ زلزلے میں گھانا کا انٹرنیشنل فٹبالر بھی جان کی بازی ہارگیا، 12 روز بعد لاش مل گئی

ترکیہ زلزلے میں گھانا کا انٹرنیشنل فٹبالر بھی جان کی بازی ہارگیا، 12 روز بعد لاش مل گئی

انقرہ (این این آئی)ترکیہ میں زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے مغربی افریقا کے ملک گھانا کے انٹرنیشنل

فٹبالر کرسٹیان آتسو کی لاش تقریباً 2 ہفتے بعد ملبے سے نکال لی گئی۔ترکیہ میڈیا کے مطابق 31 سالہ

کرسٹیان آتسو 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں ملبے تلے دب گئے تھے،

تب سے وہ لاپتہ تھے۔31 سالہ فٹبالر کے ایجنٹ نے ترکیہ میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت افسوس کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں

کہ کرسٹیان آتسو کی لاش صبح سویرے برآمد ہوئی ہے، ان کی ملبے کے نیچے سے ملی تھی۔انہوں نے بتایا کہ فٹبالر کا موبائل فون بھی

لاش کے پاس سے ملا ہے۔ترک فٹ بال فیڈریشن نے بھی فٹبالر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فٹ بالر کو زندہ حالت میں نکالنے کی خبر درست نہیں تھی۔کرسٹیان آتسو نے 2012 سے 2019 تک 65 انٹرنیشنل میچز میں گھانا کی نمائندگی کی اور 10 گول کیے، اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ سال مقامی ترک کلب ’ہیتے اسپور‘ میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس سے قبل انگلش پریمیئر لیگ اور پرتگالی کلب پورٹو سمیت کئی یورپی ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں۔وہ 2013 میں پرتگالی چیمپئن شپ اسکواڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور برازیل میں 2014 کے ورلڈ کپ میں گھانا کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔رپورٹس کے مطابق گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیان آتسو زلزلے کے وقت ترک صوبے حاطے کے شہر انطاکیہ کے 12 منزلہ لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com