Home / کھیل / ‘ ٹاس کے دوران ہی کسی بھی کپتان کی کمزوری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، سابق کپتان سلیم ملک نے گر کی بات بتا دی

‘ ٹاس کے دوران ہی کسی بھی کپتان کی کمزوری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، سابق کپتان سلیم ملک نے گر کی بات بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ ٹاس

کے دوران ہی کسی بھی کپتان کی کمزوری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات

کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ ٹاس کے دوران کپتانوں کی گفتگو سے کمزوری کا اندازہ ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں خوش قسمتی کا بڑا عمل دخل ہے ، ہر بلے باز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ تیز کھیلے

دوسری طرف گیند بازوں کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکٹس لیں ، ان کا کہنا تھا ایک اچھا کپتان کبھی بھی ٹاس کے دوران

اپنی کمزوری ظاہر نہیں کرتا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں غیر ملکی لیگ کا ہیلمٹ پہن آئے، غفلت برتنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فاسٹ بولر پر غلط ہیلمٹ پہننے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نسیم شاہ نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف غیر ملکی لیگ کا ہیلمٹ پہن لیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر پر جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت عائد کیا گیا۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر آصف علی نے دن میں 150 چھکے مارنے کی بات کی تردید کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ میں انسان ہوں، مشین تھوڑی ہوں کہ دن میں 150 چھکے ماروں گا، روزانہ 150 چھکوں کی پریکٹس کرنے والا میرا انٹرویو غلط لگایا گیا تھا، میں 40 کے راؤنڈ کے حساب سے چھکوں کی پریکٹس کر رہا تھا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ 150 چھکے کون مار سکتا ہے؟ زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 شاٹس کی پریکٹس کر سکتے ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com