Home / کھیل / کراچی حملے کے بعد پی ایس ایل میچز سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

کراچی حملے کے بعد پی ایس ایل میچز سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری

رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعہ کی شام کراچی میں پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس ہوا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ واقعہ کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے

کوئی تعلق نہیں، پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے۔ دو فرنچائز مالکان اور پی سی بی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے اس بات

کی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں شیڈولڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی وقت پر ہوں گے۔ پشاور زلمی کی ٹیم پروگرام کے مطابق کراچی کا سفر کرے

گی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم بھی کراچی سے ملتان پہنچ چکی ہے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سکیورٹی دی گئی ہے جو کسی بھی ملک میں سکیورٹی کا سب سے ٹاپ لیول ہوتا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 8کو کوئی خطرہ نہیں، ایونٹ جاری رہے گا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com