سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف نے لاہور قلندر ز سے ملتان سلطان کی شکست پر کہا ہے کہ ملتان سلطانز
کے بائولر اگر اوپر نیچے پہلے پانچ آورز میں وکٹس لے لیتے تو اتنا سکور نہیں بننا تھا،نئے بچ پر فاسٹ باؤلرز کا گیند کٹ
بھی ہو رہا تھا اور سیم بھی ہوا۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ملتان کے باؤلرز نے وکٹ ٹو وکٹ باؤلنگ کیوں نہیں کی۔ آف سٹمپ سے
باہر باؤلنگ کرتے رہے اور گیندیں کیپر کے ہاتھ میں جاتی رہیں اور لاہور کے بلے باز بچے رہے اور وہ بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئے
جو ملتان سلطانز کی شکست کی وجہ بنا۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندر ز کے سے ہارنے کی وجہ بیان کر
دی ۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہماری بلے بازی رہی ایسا لگ تھا کہ ہم سکور اچیو کر لیں گے لیکن لاہور قلندرز کی باؤلنگ نے ہمیں شکست سے دو چار کر دیا، ہمارے ہاتھ آئی گیم نکل گئی ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم آئندہ میچ میں ایسی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ۔