لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں اپنے بولرز کو ٹھیک
وقت پر استعمال کیا جس سے فائدہ ہوا۔شاہین شاہ افریدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طاہر کا پہلا میچ تھا اس نے اچھی بیٹنگ کی جبکہ
فخر زمان نے بھی بلاشبہ اچھی بیٹنگ کی ہے۔مین آف دی میچ فخر زمان کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ شروع میں وکٹ ہماری توقعات
کے مطابق نہیں تھی۔قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کہا کہ ابتدائی اوورز کے بعد جب گیند اچھی طرح بیٹ پر آئی تو رنز اسکور کیے۔
پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جس طرح ہم آغاز میں بیٹنگ
کر رہے تھے لگ رہا تھا رنز ہوجائیں گے۔کپتان ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے اچھی بولنگ کی جس طرح سے ان کی بولنگ مشہور ہے۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہمارے بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی، پولارڈ اور ملر نے اچھی بیٹنگ کی تاہم وہ فنش نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے تھی۔ملتان سلطانز 176رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 6وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔