Home / اہم خبریں / عوام کیلئے اچھی خبر ،دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

عوام کیلئے اچھی خبر ،دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد ملک میں دالوں کی قیمت میں 25 روپے کی کلو تک کمی واقع ہوگئی ہے۔کراچی کی

دونوں بندرگاہوں میں پھنسے ہزاروں کنٹینرز ریلیز ہونا شروع ہوگئے ہیں، حکومتی احکامات کی روشنی میں اشیائے خور و نوش اور عام ضروریات کی

چیزوں کو فوقیت دی جارہی ہے۔چند روز کے دوران بندرگاہوں پر موجود اجناس سے بھرے 2400 کنٹینرز ریلیز کردیئے گئے ہیں۔

جس کے اثرات ملک بھر کی ہول سیل مارکیٹوں پر پڑا ہے۔ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ کنٹینرز

پھنسنے کی وجہ سے ناجائز منافع خوری شروع ہوئی تاہم کنٹینرز ریلیز ہونے سے مارکیٹ میں سٹے باز بیوپاریوں کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں دالوں اور دیگر اجناس کی قلت

ختم اور سپلائی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مختلف دالوں کی قیمتیں 25 روپے فی کلو گرام تک کم ہوگئی ہیں۔ قیمتوں میں کمی کا اثر آئندہ چند روز میں ریٹیل کی دکانوں پر بھی پڑے گا۔عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد دالوں کی قیمتیں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔ بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد ملک میں دالوں کی قیمت میں 25 روپے کی کلو تک کمی واقع ہوگئی ہے۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com