Home / کھیل / محمد رضوان کو ری پ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر کے ساتھ ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد رضوان کو ری پ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر کے ساتھ ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستانی بیٹر و وکٹ کیپر محمد رضوان کو ری پ کے الزام میں سامنے کرنے والے کرکٹر سے ملاقات کر پر

شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پابندی کی زد میں آنے

والی نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح رضوان نے نیپال کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جن

میں سندیپ لمیچانے بھی شامل تھے جن پر 18سالہ لڑکی سے ری پ کا الزام عائد ہے۔اتوار کی شام کو رضوان نے کرکٹ ایسوسی ایشن نیپال کے صدر چتور

بہادر چاند سے ملاقات کی اور نیپال میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت سمیت کئی دیگر امور پر گفتگو کی۔صدر نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رضوان نے

اپنے دورے کے دوران خاص طور پر سندیپ سے ملاقات کا کہا، انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان نے کہا کہ میں یہاں سندیپ سے ملاقات کے لیے آیا ہوں کیونکہ وہ اپنے ملک سے باہر نہیں جاسکتا۔واضح رہے کہ حال ہی میں نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹر سندیپ لمیچانے سے پابندی اٹھائی۔سندیپ لمیچانے پر گزشتہ برس اگست میں 18سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، سندیپ لمیچانے پر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں قانون کے مطابق 10 سے 12 سال قید ہوگی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com