سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا جو کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے نکاح میں آئی ہیں، ان کا حق مہر بھی بڑی بیٹی اقصیٰ کی طرح مہر فاطمہؓ قرار پایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انشا اور شاہین کا نکاح 3 فروری کو کراچی میں ہوا جس میں قومی ٹیم کے کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔
شاہین شاہ کا نکاح کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا جو مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔فاسٹ بولر اپنے نکاح پر کرتا پاجامے میں ملبوس تھے جبکہ دلہن نے ہلکے گلابی رنگ کا کامدار جوڑا زیب
تن کر رکھا تھا۔سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کا حق مہر، مہرِ فاطمہؓ رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ مہرِ فاطمہ اُس مہر کو کہا جاتا ہے جو نبی اکرم ﷺ نے خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ
الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور دیگر صاحبزادیوں اور اکثر ازواجِ مطہرات کا مقرر کیا۔اُس کی مقدار 500 درہم چاندی ہے، مہر فاطمہؓ موجودہ دور کے وزن سے ایک کلو 530 گرام چاندی
یا اس کی قیمت ہے،قدیم تولے سے 131 اعشاریہ 25 تولہ بنتا ہے۔دوسری جانب سابق کپتان سلطان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث نہیں آسکا ۔ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے نکاح پر مبارکباد دی۔وسیم اکرم نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ پیشہ ورانہ مصروفیات تھیں تاہم میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔