Home / کھیل / وہ پابندیاں جن کا سامنا رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کرنا ہوگا

وہ پابندیاں جن کا سامنا رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کرنا ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد اپنی گرل

فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام پذیر ہیں, اگرچہ سعودی عرب میں خواتین کو حالیہ برسوں میں کچھ آزادی ملی ہے۔

تاہم مغربی ممالک کے مقابلے کچھ پابندیوں کا سامنا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں سٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ کو دیگر غیر ملکی خواتین کی طرح کچھ سخت

قوانین اور ضوابط کو اپنانے کی ضرورت ہو گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فٹبال کلب النصر کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے معاہدے کے بعد اِن کے بچوں کو یورپی یونین کی وزارت خارجہ

کی طرف سے سعودی عرب میں منتقل ہونے والوں کیلئے کچھ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔سٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو عوامی مقامات پر عبایا پہننا لازمی

ہوگا۔انہیں نامناسب کپڑے پہننے سے گریز کرنا ہوگا (یعنی چُست یا کم کپڑے)۔شراب اور سور کے گوشت کی مصنوعات درآمد اور استعمال سختی سے منع ہوگا۔اسی طرح رمضان المبارک کے مہینے وہ عوامی جگہ پر نہ کچھ کھا پی سکیں گی اور نہ سگریٹ نوشی کرسکیں گی۔ سیاحت سے متعلق چونکہ وہ مسلمان نہیں ہیں تو مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کا دورہ نہیں کرسکیں گی۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب دنیا کا با اثر ترین لیڈر قرار دے دیا گیا۔ سعودیہ کے نیوز پورٹل ’سبق‘ کے مطابق عربی زبان کے ٹی وی چینل آر ٹی کے سروے میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے تقریباً 80 لاکھ افراد کا اعتماد حاصل کیا جنہوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا، ٹی وی چینل کی طرف سے اس حوالے سے 15 دسمبر 2022ء سے 9 جنوری 2023ء تک ایک عام سروے کیا گیا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com