Home / کھیل / دکان دار پیسے نہیں لیتے کیونکہ ۔۔ محمد رضوان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کیا دلچسپ حقائق بتا دیئے؟

دکان دار پیسے نہیں لیتے کیونکہ ۔۔ محمد رضوان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کیا دلچسپ حقائق بتا دیئے؟

پشاور میں بچوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جب اسلامیہ کالج سے میں کرکٹ کھیلنے کے لئے سیلیکٹ

کیا گیا تو گھر والوں کو یقین نہیں آیا۔ گھر والے کہتے تھے کہ کرکٹ پر نہیں پڑھائی پر دھیان دو“یہ کہنا ہے پاکستان کے

مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان کا۔ محمد رضوان نے حال ہی میں غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ

دلچسپ باتیں بیان کی ہیں جو اپنے قارئین کے لئے ہم یہاں بیان کررہے ہیں۔ محمد رضوان نے بتایا کہ پاکستان میں وہ کچھ بھی خریدنے کے لئے دکان

پر جاتے ہیں تو دکان دار انھیں پہچان کر پیسے بھی نہیں لیتے۔ پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ پٹھان

لوگ باقی لوگوں کی نسبت زیادہ سخت جان اور مضبوط جسامت کے ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ کھیل کود کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ پہاڑوں پر رہنے کی وجہ سے ان پر موسم کا اثر بھی کم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکثر نوجوان پٹھان ہوتے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان کی سب سے زیادہ دوستی کپتان بابر اعظم سے ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com