Home / کھیل / محمد عامر کو ٹیم میں لیا جائے گا یا نہیں ؟ قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے واضح کر دیا

محمد عامر کو ٹیم میں لیا جائے گا یا نہیں ؟ قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے واضح کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ہارون رشید سے

شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بات

ذہن میں رکھ کر دیکھنا ہو گا کہ آیا ایسے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہو کر جیت کے لیے سازگار ثابت ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

اگر کوئی نوجوان کرکٹر بھی سینئر جیسی کارکردگی پیش کرے گا تو بہت سوچ سمجھ کر دونوں کو منتخب کرنے کے لیے جائزہ لینا

ہو گا۔ ہارون رشید نے کہا کہ فی الحال سب کے لیے آپشن کھلا رکھا ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی بن جائے تو ایک پالیسی بناکر منظوری لیں گے،

پھر اسی پر عمل درآمد ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ اگر محمد عامر پروفارم کرے گا تو ٹیم کا حصہ بن جائے گا محمد عامر سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، بعض اوقات ایک بیان بہت زیادہ تنازعات کی وجہ بن جاتا ہے، انہیں اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے، سب خود کو اچھا کھلاڑی سمجھتے اور سوچتے ہیں کہ ان کو 11 یا 16 میں شامل ہونا چاہیے مگر سلیکشن مخصوص کنڈیشنز میں ٹیم کی ضرورت پر ہوتی ہے، اگر عامر بھی اچھا کھیلیں تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے عامر کا حالیہ سٹیٹس معلوم نہیں، میں نے سنا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے رہا ہے، اگر ایسا ہے تو اچھا ہے کہ وہ کھیل رہا ہے، اگر وہ پرفارم کرے گا تو ٹیم کا حصہ بن جائے گا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com