Home / کھیل / رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو لگژری گھڑیاں بنانے والی کمپنی نے 7 لاکھ 80 ہزار ڈالر یعنی (18 کروڑ 91 روپے)

مالیت کی گھڑی تحفے میں دیدی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لگژری گھڑیاں بنانے والی جیکب اینڈ کمپنی نے اپنے پرتگالی برانڈ

ایمبیسیڈر کرسٹیانو رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کی انوکھی گھڑی تحفے میں دی ہے، جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

کمپنی نے رونالڈو کے لیے گھڑی قیمتی پتھر سے بنوائی ہے، جس میں سعودی عرب کے جھنڈے کا مخصوص رنگ نظر آرہا ہے، اسٹار فٹبالر نے

یہ گھڑی سعودی عرب جاتے ہوئے پہننی تھی جبکہ یہ گھڑی فروخت کیلئے پیش نہیں کی گئی ہے۔ اگرچہ گھڑی زمرد کے سیٹ کی طرح

دیکھائی دیتی ہے لیکن درحقیقت یہ 300 سے زیادہ تساورائٹ پتھروں کے ساتھ سیٹ کی گئی ہے۔ تساورائٹ پتھر زمرد کے مقابلے میں تقریبا 200 گنا زیادہ نایاب ہے اور انتہائی پائیدار ہونے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ جیکب اینڈ کمپنی کے مطابق یہ “اب تک کا سب سے شاہانہ ٹسوورائٹ ٹائم پیس” ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com