بابراعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سریز سے ہم کافی چیزیں سیکھیں ہیں. افسوس ہے کہ یہ ہوم سریز تھی پھر بھی
ہم ہار گئے لڑکوں نے کچھ اہم غلطیاں کی ہیں جس کو ہم نے نوٹ کر لیا ہے جلدی اس پر کام شروع کر دیں گے
پاکستانی سکیپر کے مطابق ہمارے فائنل میچ ہارنے کی بڑی وجہ کیچز چھوڑنا ہے .ان میں مشکل کیچز بھی تھے مگر ہم نے
کیچز ڈراپ کر کے بڑی غلطیاں کی ہیں اور وہی ہمارے میچ ہارنے کا سب سے ٹرننگ پوائنٹ تھا.
کیچز چھوٹے سے بڑا ٹوٹل بن گیا . جسے چیز کرنا لڑکوں کے لیے مشکل ہو گیا.
انگلینڈ ٹیم نے بڑا ٹارگٹ دیا جس کا پریشر تھا اور بلے باز آوٹ ہوتے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ کے دوران ہم نے بہت سے کیچز چھوڑے ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سریز ہمارے لیے بہت اہم تھی ، اس میں بہت سی چیزیں ہمارے سامنے آئیں جس کے بارے میں بیٹھ کر بات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سریز میں باولنگ اچھی رہی ، حارث روف نے بہت اچھی باولنگ کی ۔