Home / اہم خبریں / مسلم لیگ چھوڑنے کی خبروں پر بالآخر شاہد خاقان عباسی خود میدان میں آگئے

مسلم لیگ چھوڑنے کی خبروں پر بالآخر شاہد خاقان عباسی خود میدان میں آگئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی جماعت یا ہم خیال گروپ بنانے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں تھا،

ہوں اور یہاں سے ہی گھر جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کی ہے، عمران خان نے ساڑھے تین سال گزار دیے،1

مشکل فیصلے نہیں کیے،غلط فیصلوں سے ریئل اسٹیٹ میں اتنا پیسہ چلا گیا کہ معیشت ہلا کر رکھ دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مشکل

فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف ہی مشکل فیصلے کرسکتے ہیں، مشکل فیصلے جو بھی کرے گا، سیاسی قیمت ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ریویو مکمل کرنے ہیں، ڈالر کی قیمت

کو اصل جگہ پر لانا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے والے کو احساس ہونا چاہیے کہ اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے سب کو آزما لیا ہے، مسائل کے حل کی کوئی بات نہیں کرتا، ایک دوسرے پر الزامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اگلی حکومت کی ترجیح عوامی مسائل ہوں، الزامات نہ ہوں، بڑے فورم کی ضرورت ہے جہاں مسئلے سے متعلق بات ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ سلمان شہباز کی ٹوئٹ کی حمایت نہیں کرسکتا، کسی جماعت کے وزیر خزانہ سے متعلق ایسی بات ٹھیک نہیں، وزیر خزانہ کی پالیسی پر تنقید کرسکتے ہیں، ذاتیات کی بات مناسب نہیں۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com