Home / کھیل / میسی ،رونالڈو سب بھول جائیں ، پاکستانی فٹبالر ماریہ خان نے سعودی عرب کے خلاف حیران کن گول کردیا، میچ ایک ایک سے برابر

میسی ،رونالڈو سب بھول جائیں ، پاکستانی فٹبالر ماریہ خان نے سعودی عرب کے خلاف حیران کن گول کردیا، میچ ایک ایک سے برابر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں کھیلے جانے والے چار ملکی قومی خواتین فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی

ماریہ خان نے بہت ہی شاندار گول کر کے سعودی عرب کے خلاف میچ ڈرا کرا دیا۔ سعودی عرب کے شہر الخوبر میں ہونے والے میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوا۔

جس کی ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔ سعودی خواتین ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں ایک گول کر کے برتری حاصل کی ۔

جسے میچ کے 65 ویں منٹ میں ماریہ خان نے بہت ہی شاندار گول کر کے برابر کردیا۔میچ کے 65 ویں منٹ میں فری کک کے موقع پر

پاکستانی کھلاڑی ماریہ خان کے پاس کا انتظار کرتے رہے لیکن انہوں نے کافی دور سے خود ہی بال کو جال میں پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع

پر ماریہ خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جبکہ اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی ان کے لیے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔میچ کا اختتام ایک ایک گول کی برابری پر ہوا جس کے بعد 7 پوائنٹس ہونے کے باعث سعودی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا گیا جبکہ پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com