مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ۔کے الیکٹرک کے صارفین کی ایک ماہ کیلئے
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
کے الیکٹرک نے نیپرا میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کردی
جس کی سماعت 30 جنوری کو ہوگی۔ے الیکٹرک نے گزشتہ ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست دائر کی تھی۔
ضرور پڑھیں :روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ قبل ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی
کی قیمت میں مختلف کیٹگریز میں 1.49 روپے سے لے کر 4.49 روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔ یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری
2023 میں استعمال کئے گئے یونٹ پر چارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب اور پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کو عام انتخابات کی تاریخ کے لیے باقاعدہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت 3 ماہ میں عام انتخابات کروانے کا الیکشن کمیشن
پابند ہے۔ اس کے لیے تاریخ میں پہلی بار صوبائی عام انتخابات کے لیے گورنر سے خط و کتابت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب اور کے پی کو 3 تاریخیں خط میں تجویز کرے گا اور دونوں صوبوں کے گورنر عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدلیہ اور بیورو کریسی سے بھی ڈی آر اوز اور آر اوز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن جلد ہی بیورو کریسی سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے فہرست طلب کرے گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے انتخابات کے لیے الیکشن عملے کی فہرستیں بھی مانگے گا، جس کے بعد الیکشن عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔