Home / کھیل / قومی ٹیم کے سپر سٹار فاسٹ بولر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار, شاہین نے شادی کا اعلان کر دیا

قومی ٹیم کے سپر سٹار فاسٹ بولر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار, شاہین نے شادی کا اعلان کر دیا

کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاءکے ساتھ شادی کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی ہے ۔

مقامی ویب سائٹ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی نئے سال میں تین فروری کو شادی کے

بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ گزشتہ سال مارچ میں شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ مجھ سے شاہین شاہ آفریدی کے

اہل خانہ نے رابطہ کیا ہے اور دونوں خاندان رابطے میں ہیں ، جوڑی جنت میں بنتی ہیں، اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی ۔

ایک ماہ بعد شاہد آفریدی نے خوشخبری سنائی کہ میرے اہل خانہ نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ میری بیٹی انشاءکا رشتہ قبول کر لیاہے۔

یاد رہے کہ مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں جن میں سے بڑی بیٹی انشاء آفریدی کا رشتہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے پچھلے سال طے کیا گیا تھا۔ اب ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکی شادی 3 فروری 2023 کو ہوگی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com