اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کے دور میں کرکٹ کا کھیل بہت جارحانہ ہو چکا ہے آئے روز نئے
نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اور ریکارڈ بھی ایسے ایسے ناقابل یقین بن رہے ہیں کہ کسی کو یقین ہی نہیں
آتا۔ اب بھارت نے سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں ریکارد قائم کر دیا ہے۔
رنز کے اعتبار سے سب سے بڑے مارجن سےکامیابی حاصل کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ بھارتی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں
سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے دی، یہ رنز کے اعتبار سے ون ڈے میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔بھارت نے سری لنکا
کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 166 اور شبمن گل نے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔391 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم صرف73 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستانی پلیئرز اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، پاکستان کے پاس کافی اچھے کرکٹرز رہے ہیں،پاکستان کے ٹاپ پلیئرز اور بینچ میں کافی فرق ہے، بھارت کی بینچ اسٹرینتھ بہت اچھی ہے،ہر پلیئر کا متبادل موجود ہے ، اچھی بات ہے کہ پاکستان کو دو ، تین اچھے پلیئرز ملے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی پلیئرز آئی پی ایل لیگ میں ہوتے تو سب کو مزہ آتا۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایٹ ملکوں کی لیگ سے کھیل کو ترقی ملے گی، پاکستان اور بھارت کے پلیئرز ایک دوسرے کے خلاف بہت انجوائے کرتے ہیں۔