Home / کھیل / بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی بات دس سال بعد کریں, بھارتی سپر سٹار

بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی بات دس سال بعد کریں, بھارتی سپر سٹار

بابر اعظم کی کپتانی پر دس سال بعد بات کریں: اظہر الدین
محمد اظہر الدین نے کہا کہ بابر اعظم کافی اچھا کھیلتے ہیں اور ان کی گیم الگ ہے مگر سلاگنگ ان کے ٹائپ کا کھیل نہیں ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حال ہی میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز برابری پر ختم ہوئی (اے ایف پی)

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں لیکن انہیں سلاگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ابو ظہبی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد اظہر الدین نے کہا کہ بابر اعظم کافی اچھا کھیلتے ہیں اور ان کی گیم الگ ہے مگر سلاگنگ ان کے ٹائپ کا کھیل نہیں ہے۔

’اگر وہ (بابر اعظم) سلاگنگ کرنے جائیں گے تو میرے خیال میں یہ ان کے نیچرل ٹیلینٹ کے خلاف ہو گا۔ مجھے لگتا ہے کہ جو آپ میں نیچرل ٹیلینٹ ہے اسی پر زیادہ محنت کرنی چاہیے کیوں کہ جب آپ کوئی نئی چیز کرتے ہیں تو آپ اس میں ماہر نہیں ہوتے اس لیے اس میں ناکام ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔‘

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں سوال پر اظہر الدین کا کہنا تھا کہ ’جب آپ بڑے فورم پر کھیلتے ہیں جہاں بال بھی سوئنگ ہو رہا ہو تو بڑے کھلاڑی اکثر ناکام ہو جاتے ہیں۔‘ ’اس فارمیٹ میں پاکستان کے دو مین کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان ہی ہیں لیکن پچھلے کچھ ٹورنامنٹس میں بابر اعظم اوپنگ کرتے ہوئے جلدی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو جاتے ہیں تو انہیں اس بارے میں سوچنا ہو گا۔‘انہوں مزید کہا کہ ’اگر اوپر کھیلتے ہوئے رنز نہیں بن رہے تو اوپنگ کی بجائے نمبر دو یا نیچے کھیلنا زیادہ فائدہ مند ہو گا۔ میرے خیال میں بابر اعظم نیچرلی اوپنگ بلے باز نہیں ہیں۔‘بابر اعظم کی کپتانی پر ہونے والے تنقید پر سابق انڈین کپتان نے کہا کہ ’ہر آدمی وقت کے ساتھ سیکھتا ہے تو میرے خیال میں انہیں تھوڑا سا موقع دینا چاہیے۔‘

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com