محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان ، بالائی خیبر
پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں ،بالائی سندھ ، خطۂ پو ٹھو ہار اور
کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہرُ پڑ نے کی توقع ہے، اس دوران میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے
مطابق پیر کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے
میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ سکھر ، لاڑکانہ ، موہنجوداڑو اور
گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں دھند اور کہرُ پڑ نے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرداور صبح کے اوقات میں کہرُ پڑ نے کی توقع ہے۔ بلوچستان اور اسلام آباد میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا۔