Home / کھیل / رونالڈو اور میسی کے درمیان میچ،خصوصی ٹکٹ کی قیمت کتنے کروڑ ریال تک پہنچ گئی؟؟؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

رونالڈو اور میسی کے درمیان میچ،خصوصی ٹکٹ کی قیمت کتنے کروڑ ریال تک پہنچ گئی؟؟؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سعودی عرب کے النصر کلب کی جانب سے کرسیٹیانو رونالڈو جبکہ

پی ایس جی کی جانب سے لیونل میسی جلوہ گر ہوں گے۔سعودی عرب کے النصر کلب اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی)

کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کےخصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ

کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر النصر کلب میں شامل ہونے والے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور پیرس سینٹ جرمن

کے درمیان نمائشی میچ کی خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی اور اب تک اس خصوصی ٹک کی بولی 1 کروڑ ریال تک پہنچ

گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹکٹ کی پہلی بولی تاجر عبد العزیز بغلف نے لگائی جو کہ 30 لاکھ ریال تھی، جس کے بعد بندر الضحیک نے 35 لاکھ ریال لگائی تھی تاہم بعدازاں دیگر تاجر برادری کے لوگ بھی شامل ہوئے اور پھر ابراہیم المہیدب نے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر 40 لاکھ ریال جبکہ تاجر خالد المشرف نے 70 لاکھ کی بولی لگائی اور پھر اپنی بولی پر بولی لگا کر اسے 90 لاکھ تک پہنچایا۔ ٹکٹ کی قیمت کو چار چاند اس وقت لگے جب محمد المنجم نے مداخلت کی اور ٹکٹ کی بولی 93 لاکھ ریال لگائی اور پھر بعد میں مشرف الغامدی نے ٹکٹ کی قیمت 10 ملین ریال تک بڑھادی , اس نمائشی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو، میسی، نیمار اور دیگر سٹار کھلاڑی شریک ہوں گے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com