Home / کھیل / رمیز راجہ نے پنشن کیلئے کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ پر سائن کردیئے، ماہانہ کتنی پنشن ملے گی؟

رمیز راجہ نے پنشن کیلئے کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ پر سائن کردیئے، ماہانہ کتنی پنشن ملے گی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور پاکستانی ٹیم

کے سابق اوپنر بلے باز رمیز راجہ نے پنشن کیلئے کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ پر سائن کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز”کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پنشن کیلئے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی۔

رمیز راجہ نے پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کر دیئے، سابق چیئرمین پی سی بی کو یکم جنوری سے1 لاکھ 54 ہزار

روپے پنشن ملے گی ۔ یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کرکٹ بورڈ سے ماہانہ تنخواہ نہیں لیتے تھے تاہم وہ دیگر مراعات

ادارے سے لیتے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کے دورے پر آئی مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا،فاسٹ باﺅلر میٹ ہنری انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ۔ نجی ٹی وی چینل” 92 نیوز” کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ آفیشلزکاکہناہے کہ میٹ ہنری کو دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پیٹ درد کی شکایت ہوئی۔میٹ ہنری دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ نیوزی لینڈی واپس جائیں گے ،نیوزی لینڈ کرکٹ آفیشلزکاکہناہے کہ ون ڈے سکواڈ میں میٹ ہنری کے متبادل کا جلد اعلان کردیاجائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان کے نوجوان بلے باز کیویز کے مایہ ناز بیٹر کین ولیمسن سے ٹیپس لینے پہنچ گئے ، لیکن کیوی بیٹر نے محمد یوسف سے شکوہ کر دیا کہ آپ کے پاس مجھے سکھانے کیلئے بہت کچھ ہے لیکن آپ نہیں بتا رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے نوجوان بلے باز کیوی بیٹر کے گرد کھڑے ہیں اور وہ سینئر کھلاڑی سے بیٹنگ کے ٹپ پوچھ رہے ہیں ، ایسے میں کین ولیمسن پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے شکوہ کرتے ہیں کہ آپ کے پاس مجھے سکھانے کیلئے بہت کچھ ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com