Home / کھیل / شاہین اور رضوان اگر کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے حارث راؤف کا حیرت انگیز انکشاف

شاہین اور رضوان اگر کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے حارث راؤف کا حیرت انگیز انکشاف

اداکارہ مایا علی کی تصویر دیکھ کر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ اگر مایا علی اداکارہ نہ ہوتیں تو گھر میں کام کر رہی ہوتی، ہاؤس وائف ہوتیں۔

محمد رضوان کی تصویر پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ رضوان اگر کرکٹر نہ ہوتے تو مولوی صاحب ہوتے، انھوں نے ٹیم

میں بھی ایک اچھا ماحول بنایا ہوا ہے جہاں وہ دینی تعلیم دیتے ہیں، امامت کرواتے ہیں اور نماز باقاعدہ جماعت سے ہوتی ہے۔

بابر اعظم کی تصویر پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کرکٹ کیلئے ہی بنے ہیں کیوں کہ جس طرح وہ کھیلتے ہیں انہیں دیکھ کر لگتا ہے وہ کرکٹ کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے متعلق حارث رؤف کا کہنا تھا کہ اگر وہ کرکٹ میں نہ آتے تو اداکار ہوتے، کسی مووی میں ہیرو کا کردار ادا کرتے۔

شاہین کی تصویر پر حارث کچھ لمحے کے لیے رکے تو میزبان تابش ہاشمی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین کرکٹر نہ ہوتے تو ’داماد‘ہوتے جس پر حارث نے انکار میں سر ہلایا ’داماد نا ہوتے‘ اور کہا کہ اگر شاہین کرکٹر نہ ہوتے تو آرمی میں ہوتے۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com