Home / کھیل / شاداب خان کو سکواڈ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا, وجہ خود بتادی

شاداب خان کو سکواڈ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا, وجہ خود بتادی

بگ بیش لیگ میں شاداب خان کی انگلی فریکچرہوگئی تھی۔ اس حوالے سے شاداب خان نے کہا ہے کہ میری انگلی میں چھوٹا

سا فریکچرہے،جو کہ پریشان کن نہیں ہے، تین ہفتوں کے بعد کرکٹ میں واپسی ہوگی، ون ڈے سیریز کے لئے منتخب ہونےوالےکھلاڑیوں کو مبارک ہو۔

ادھر کراچی میں چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا ۔

بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، کامران غلام، حارث سہیل اور امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد حسنین، محمد نواز اور محمد رضوان کو بھی پاکستان

ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ وسیم جونیئر، نسیم شاہ، آغا سلمان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شاداب خان انگلی کی انجری کا شکار ہیں، وہ پہلے تو ون ڈے سیریز کھیلنے کے خواہشمند تھے۔ شاداب خان کو کہا گیا کہ پہلے بولنگ کرائیں پھر بتائیں کہ کیسا محسوس کر رہے ہیں جس کے بعد شاداب نے بتایا کہ انہیں انگلی میں تکلیف ہے اس لیے ان کو آرام دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان اور سلیکٹرز ایک پیج پر ہیں، ہماری ذمہ داری اپنی ہے، کپتان اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے۔ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اس کو اتنا ہی اچھا کپتان دیکھنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ ایسی کرسی ہے کہ اکثر لوگ ناراض ہوں گے، یہ انصاف کی جگہ ہے، سب کو خوش نہیں کرسکتا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس بہت اہمیت رکھتی ہے، سلیکشن کمیٹی نے تمام مشاورت مکمل کرلی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com