Home / کھیل / : ون ڈے سکواڈ پچھلی سریز میں نائب کپتان , مگر اس سریز کے سکواڈ تک میں نہیں , سپر سٹار منہ تکتا رہ گیا.

: ون ڈے سکواڈ پچھلی سریز میں نائب کپتان , مگر اس سریز کے سکواڈ تک میں نہیں , سپر سٹار منہ تکتا رہ گیا.

جمعرات کو چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سکواڈ میں بابر اعظم

(کپتان)، حارث رؤف، طیب طاہر، فخر زمان، حارث سہیل، امام الحق، کامران گلام، محمد حسین، محمد نواز،

محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغاز، شاہ نواز، شان مسعود طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ فخر زمان اور حارث سہیل کی جانب سے مکمل فٹنس حاصل کرنے پر انہیں خوشی ہے

تاہم شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو فٹنس وجوہات کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلانے جا رہے ہیں جو آج کل اچھی فارم میں ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ اسامہ میر بولنگ کے علاوہ اچھی بیٹنگ اور فیلڈنگ بھی کرتے ہیں۔
ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے کسی تنازع کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ اچھی پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔
خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز نو جنوری سے ہو گا۔
پہلا میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 11 جنوری اور تیسرا 13 جنوری کو اسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com