دنیا بھر میں اپنی سوئنگ بالنگ کی وجہ سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مداحوں سے نیا
چیلنج لینے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔ تو وسیم اکرم نے کہا مزاحیہ انداز میخ کہا کہ اب گیند کے بڑی گیند سورج کو سوئنگ کرنا چاہتے ہیں.
دنیائے کرکٹ کی ہر ٹیم کے فاسٹ بولر کی خواہش ہوتی ہے کہ نئی اور چمک دار گیند سے پہلے اسی سے بولنگ
کرائی جائے اسی لیے شاید وسیم اکرم کو اب کرکٹ چھوڑنے کے بعد بھی چمکدار سورج دیکھ کر اپنا ماضی یاد آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے سورج کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ کیا میں اسے سوئنگ کرنے کی کوشش کروں؟ وسیم اکرم کے سوال پر مداحوں نے انہیں دلچسپ جوابات بھی دیے۔ایک شخص نے لکھاکہ پلیز اسے پنجاب کی طرف کیجئے گا کیونکہ وہاں دھند زیادہ ہے۔
دوسرے اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ یہ گیند نئی اور بہت چمک رہی ہےاسے اوپر رکھیے گا۔مزید ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ آپ کی پوسٹ سے ماضی یاد آگیا۔