Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان اپنی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم بننے والے ہیں اور دوبارہ بھی منتخب ہو سکتے ہیں، امریکی اخبار نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

وزیراعظم عمران خان اپنی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم بننے والے ہیں اور دوبارہ بھی منتخب ہو سکتے ہیں، امریکی اخبار نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اسلام آباد….)معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے جمعرات کو

شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا ہے کہ2013ءمیں پاکستان تحریکانصاف کے چیئرمین کی حیثیت سے عمران خان نے پاکستان

میں امریکی ڈرون حملوں کے بعد نیٹو کی سپلائی لائن بند کرنے کی دھمکی دی، ان کے اس موقف پر اُن کے مخالفین نے

انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن وہ اپنے موقف پر قائم رہے۔ اخبار نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی طرف سے پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے مقابلے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات بھارت

کے مقابلے میں کہیں کم ہیں۔اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان 1970ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے بعداپنی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم بننے والے ہیں اور دوبارہ بھی منتخب ہو سکتے ہیں۔ اخبار نے لکھا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاءکے بعد جنوبی ایشیاءکی بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل صورتحال کے

تناظر میں وزیراعظم عمران خان اپنے ملک کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان دنیا کی بڑی طاقتوں کیلئے خطہ میں تزویراتی پل کے طور پر ابھر رہا ہے۔24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جارحانہ خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے

افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانےپر امریکہ پر تنقید کی اور کہا کہ اگرعالمی برادری طالبان کیلئے مراعات دیتی اور ان سے بات چیت کرتی ہے تو یہ سب کیلئے بہتر صورتحال ہو گی۔ اخبار نے لکھا ہے کہ گیلپ پاکستان کی طرف سے کئے گئے حالیہ سروے کے

مطابق 2018ءمیں اقتدار میں آنے کے بعد انہیں 48 فیصد عوام کی تائید حاصل ہے اور 10 میں سے 7 پاکستانیوں کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2023ءتک اپنی حکومت کے پانچ سال مکمل کریں گے۔گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال گیلانی کی رائے ہے کہ

وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی افواج ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان اپنے فیصلوں پر ڈٹے رہتے ہیں، کورونا وائرس کے دوران سخت لاک ڈاؤن نہ لگانے اور غریب کو بچانے کی ان کی پالیسی نہ صرف ملکی معیشت کیلئے بہتر ثابت ہوئی بلکہ

عوام میں مقبول بھی ہوئی۔ ایک حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ جب اسوباءکے دوران پوری دنیا کاروبار بند کر رہی تھی تو وزیراعظم عمران خان نے ایسا کرنے سے انکار کیا اور فیصلے پر قائم رہے، ہمیں خدشہ تھا کہ یہ فیصلہ حکومت کیلئے نقصان دہ ہو گا لیکن

وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ ہم غلط تھے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی طرف سے معیشت کی بحالی کیلئے متعارف کرائی گئی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت 2022ءمیں 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com