Home / کھیل / ہم تیارہیں پی سی بی نے سعودی عرب کو بڑی آفر کرادی

ہم تیارہیں پی سی بی نے سعودی عرب کو بڑی آفر کرادی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سعودی عرب کو کرکٹ کی ترویج کے لیے ماہرین مہیا کرنے پر

رضامندی ظاہر کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم

سیٹھی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کرکٹ سٹرکچر تیار کرنے میں سعودی عرب کی ہر حوالے سے مدد کرنے کو تیار ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ”پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے انتہائی صلاحیتیں موجود ہیں۔ ہمارے پاس اس کھیل کے ہر شعبے کے ماہر ہیں۔

اگر سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سے معاونت کی درخواست کی گئی تو ہم یقینا ان کی مدد کریں گے۔“ انہوں نے اس موقع پر

افغانستان کی ٹیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ افغان ٹیم کو بھی پاکستان نے تیار کیا۔ آج وہ پاکستان کے تعاون کی وجہ سے ہی ایک بہترین ٹیم بن چکی ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کچھ افغان کھلاڑیوں کو پاکستان میں تربیت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ 1995ءمیںافغانستان کرکٹ فیڈریشن بنانے میں بھی پاکستان نے ان کی مدد کی تھی۔ سعودی عرب میں کرکٹ 1960ءسے کھیلی جا رہی ہے۔ سعودی شہریوں کو اس کھیل سے پاکستانی اور بھارتی شہریوں نے روشناس کرایا تھا۔
واضح رہے کہ 2003ءسے سعودی عرب آئی سی سی سے بھی وابستہ ہے اور 2016ءمیں اسے ایسوسی ایٹ ممبر بنا لیا گیا گیاتھا۔ 2020ءمیں سعودی عرب نے اپنے ملک میں کرکٹ فیڈریشن قائم کی۔

About admin

Check Also

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com